2 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہےکہ وزارت دفاع کی ترجیح تخلیقی صلاحیتوں کے حامل سائنس دانوں کی استعداد سے فوجی ساز وسامان کو اسمارٹ بنانا ہے۔

ابنا: بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے آج اسمارٹ اور ریموٹ کنٹرول آبدوزوں کے دوسرے قومی مقابلوں کی افتتاحیہ تقریب  سے خطاب میں کہا کہ جدت پسند جوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر فوجی سازوسامان کو اسمارٹ بنانا وزارت دفاع کی اسٹراٹیجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ کو وطن کا دفاع کرنے کےلئے اسٹراٹیجیک ہتھیاروں اور ساز وسامان کی ضرورت ہے اور اسمارٹ ہتھیاروں کی تیاری اس ہدف کے لئے ضروری ہے۔ وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران دفاع مقدس کے تجربوں اور دفاعی میدان میں مشغول افراد کی تخلیقی صلاحیتوں اور دلیرانہ اقدامات کی بدولت پانی کے اوپر اور زیر آب استمعال ہونے والے ساز وسامان کا حامل ہے۔ اسمارٹ اور ریموٹ کنٹرول آبدوزوں کے دوسرے مقابلے چار دنوں تک اصفہان کی مالک اشتر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں جاری ہیں۔.......

/169